اکائونٹس کو ہیک ہونے سے بچانے کیلئے گوگل نے نیا فیچرمتعارف کرادیا

 اکائونٹس کو ہیک ہونے سے بچانے کیلئے گوگل نے نیا فیچرمتعارف کرادیا




معروف سرچ انجن گوگل نے مختلف اکائونٹس کو ہیک ہونے سے بچانے کے لیے ایک نیا ٹول صارفین کے لیے متعارف کروا دیا ہے۔گوگل نے مختلف اکائونٹس کو ہیک ہونے سے بچانے کے لیے ایک نیا ٹول کروم صارفین کے لیے متعارف کروا دیا ہے،اینڈرائیڈ اور آئی فون میں گوگل کروم براوزر صارفین پاسورڈ ہیک ہونے کے بارے میں جان سکیں گے۔یہ فیچر پہلے کمپیوٹر میں دستیاب تھا مگر اب اسے اسمارٹ فونز کے لیے بھی متعارف کروا دیا گیا ہے، اس فیچر میں یوزر نیم اور پاسورڈز گوگل سرورز پر بھیج کر چیک کیا جائے گا کہ وہ کسی ڈیٹا ہیکنگ میں ہیکرز کے ہاتھ تو نہیں لگ گیا۔گوگل خود صارف کے یوزر نیم یا پاسورڈ کو نہیں دیکھ سکے گا بلکہ وہ صرف یہ چیک کر سکے گا کہ یہ ہیکرز کے ہاتھ لگنے والی تفصیلات سے مطابقت تو نہیں رکھتا۔یہ فیچر اسی وقت کام کرے گا جب صارف نے اپنے پاسورڈز کروم میں اسٹور کیے ہوئے ہوں گے۔

0 Comments